سندھ اور کے پی کے ، بلائنڈ ٹیموں نے ایبٹ آباد میں جاری ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے پانچویں روز اپنی مدمقابل ٹیموں کو مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی

ایبٹ آباد (سپورٹس لائف)سندھ اور کے پی کے ، بلائنڈ ٹیموں نے ایبٹ آباد میں جاری ساتویں پی بی سی سی ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے پانچویں روز اپنی مدمقابل ٹیموں کو مکمل آوٹ کلاس کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی ایبٹ آباد پبلک سکول گراونڈ میں کھیلے گئے منگل کے روز پہلے میچ میں بلوچستان نے ٹاس جیت کے سندھ کو پہلی بیٹنگ کی دعوت دی سندھ نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر219 رنز سکور کیے جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 157رنز ہی بنا سکی اور یوں سندھ یہ میچ 64 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی سندھ کے سلمان اپنی آل راونڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے جنھوں نے 20رنز بنانے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے 4 کھلاڑیوں کو اپنی شاندار باولنگ کی بدولت پویلین کی راہ بھی دکھائی۔
جبکہ منگل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں میدان کے پی، کے ہاتھ رہا۔خیبر پختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 281رنز کا مجموعہ جوڑا۔جواب میں پنجاب کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 230رنز ہی بنا پائی۔یوں خیبر پختونخوا نے 51رنز سے اس میچ میں کامیابی اپنے نام کی انکے سٹار بیٹر بدر منیر نے 63 گیندوں پر 24چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 154رنز کی ناقابل شکست انگیزکھیلی اور پنجاب کے باؤلرز کی زبردست دھلائی کی انہیں انکی شاندار کارکردگی پر مرد میدان قرار دیا گیا
لیگ کے چھٹے روز بدھ کو لیگ کے سلسلے میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے ۔


