Games

ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ، سیمی فائنل راؤنڈ مکمل ہوگیا


پشاور(سپورٹس رپورٹر) دوسری حاجی ملک عمر خطاب خلیل میموریل کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں سیمی فائنل راؤنڈ مکمل ہوگیا، انڈر 18 کیٹگریز میں شایان آفریدی اور شاہ سوار خان، انڈر14 میں جنید خان اور شایان، انڈر10 میں ریان عمر خلیل اور فیضان آفریدی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمر آیاز خلیل، ارشد حسین، کوچز ذاکر اللہ، نعمان، شہریار، رومان گل، جانان خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری کے پی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں گزشتہ روزکھیلے گئے انڈر18 سیمی فائنل میں شایان آفریدی نے زین رومان کو چھ ایک چھ دو سے شکست دی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شاہ سوار خان نے طلحہٰ خان کو چھ چار چھ چار سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی انڈر14 میں ایم شایا ن نے احمد حسین کو چھ تین، چھ چار سے ہرا یا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جنیدخان نے محمد عبداللہ کو چھ چار، چھ چار سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرحانڈر10 کیٹگریز کے پہلے سیمی فائنل میں فیضان آفریدی نے شہریار انعام کو چھ ایک، چھ چار سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل مین ریان عمر خلیل نے سالار خان کوچھ ایک، ایک چھ، چھ دو سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل آج کھیلے جائینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button